بنگلا دیش میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر پابندی

Social Media

Social Media

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بنگلا دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے نے فیس بک، میسنجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے 2 سیاسی رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد اور بنگلا دیش نینشل پارٹی سے تعلق رکنے والے سابق وزیر صلاح الدین قادر چوہدری کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کر دی تھی۔