بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

Bangladesh

Bangladesh

میرپور (جیوڈیسک) شیر بنگلہ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز چھیالیس اوورز میں ایک سوباسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

فیف ڈو پلیسس اکتالیس اور فرحان بہار دین چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش نے ایک سو تریسٹھ رنز کا ہدف اٹھائیس اوور میں سات وکٹوں پر پورا کر لیا۔

سومیا سرکار اٹھاسی رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ پندرہ جولائی کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔