بنگلہ دیش: ٹی 20 ایشیا کپ ٹرافی رونمائی تقریب

Asia cup 2016 Trophy

Asia cup 2016 Trophy

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں شیڈول ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ ایشیا کپ ٹی 20 کا پہلا میچ کل بھارت اور میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ایونٹ سے قبل ٹرافی کی رونمائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت متحدہ عرب امارات کے کپتانوں نے شرکت کی۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 27 فروری کو روایتی حریف ہندوستان کیخلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم کی کپتانی بوم بوم آفریدی کے سپرد ہے۔