بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ حیدری بلوچ پری کوارٹر فائنل میں داخل

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں حیدری بلوچ نے مضبوط حریف پھول پتی اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں انٹری دیدی۔

جبکہ دوسرے میچ میں لیاری برادرز نے مد مقابل تنظیم اسپورٹس گذری کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلی کھیلے گئے۔

میچ میں ریفریز کے فرائض اعظم اقبال ،حیدر امیر اور واجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ہر دل عزیز شخصیت اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔