بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کلری اسٹار اور لیاری سینٹر ٹاپ 8 کی دوڑ میں شامل

Bank Alflah District South Football Tournament

Bank Alflah District South Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سائوتھ کراچی کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون ککری گرائونڈ لیاری میں جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 2ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی ھاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں کلری اسٹار نے ایک سخت مقابلے کے بعد صادر بر یونین کو1-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔دوران کھیل پہلے ہاف میں مقابلہ کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں کلری اسٹار کی جانب سے آصف نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے صابر اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سندھ سیکریٹریٹ ویلفیئر (نان گزٹیڈ ) ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نظر محمد جلالانی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔

اس موقع پر سنیئر نائب صدر مخدوم ولی محمد ،جنرل سیکریٹری میر مجاہد بلوچ ،رکن سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن اور ترجمان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ اللہ بخش بلوچ اور دیگر اراکین موجود تھے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض حیدر ،اعظم ،واجد اور عامر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔