بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ 8 میچوں کے فیصلے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 8میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک اسپورٹس نے بلوچ برادرز کو 2-0سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شمیر اور ایاز نے گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں ینگ لاسی کلب نے آزاد مسلم کو پنالٹی ککس پر شکست دیدی ،تیسرے میچ میں حبیب الیون نے گلاب کلب کو 3-0سے ہرا دیا حبیب الیون کے شمیر خان ،احسان اور ناصر نے شاندار گول اسکور کئے۔

چوتے میچ میں گلشن اسپورٹس نے مد مقابل کلری بلوچ کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دیدی ،پانچویں میچ میں کلری اسپورٹس نے بابر اسپورٹس کو 5-0سے ڈھیر کردیا کلری اسپورٹس کی جانب سے ذوہیب اقبال نے اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3گول جبکہ شعیب اور ماجد نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

چھٹے میچ میں کلری یونین نے ناکہ محمڈن کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی ،ساتویں میچ میں ہمالیہ محبوب کلب نے مد مقابل مضبوط حریف گذدر آباد کلب کو 2-1سے شکست دیدی ،آٹھویں میچ میں فرینڈز یونین نے مد مقابل ینگ حسینی کلب کو 1-0سے ڈھیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض یونس لعل ،یوسف فیفا ،سرور حبیب ،انور ،عامر ،واجد ،اقبال اور لطیف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔