بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ :سندھ مسلم اور ینگ اسٹار کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلا ح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں سندھ مسلم گذری نے لیاری بلوچ کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ذین اور نبیل نے شاندار گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں لیاری کی معروف ٹیم ینگ اسلام نے مد مقابل ینگ بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوران کھیل مقابلہ برابری پر ختم ہوا ینگ اسلام کی جانب سے ولید اور ینگ بلوچ کی جانب سے سعید نے گول کئے کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفری کے فرائض اعظم، عاجد اور سرور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔