بینکوں کے ذریعے عوام کو پی ایس ایل فائنل کے مزید ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ

PSL Tickets

PSL Tickets

لاہور (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کو بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔ اس کا واضح ثبوت ٹکٹس کا فٹافٹ فروخت ہو جانا ہے۔ کرکٹ دیوانوں کے اس جذبے کو دیکھتے ہوئے لیگ انتظامیہ نے ٹکٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں جگہ کی کمی اور شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاروباری اداروں کو دیئے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد کو کم کر کے انھیں بینکوں کے ذریعے عوام کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پانچ سو، چار، آٹھ اور بارہ ہزار والے ٹکٹوں میں سے کون سے مزید ٹکٹ فروخت ہوتے ہیں، اس بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔