بلوچ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر حاجی قلاتی نے ہتھیار ڈال دیے

Wali Mohammad

Wali Mohammad

کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اور مری قبائل کے سربراہ نواز جنگیز خان مری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈر ولی محمد عرف حاجی قلاتی نے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سانحہ مستونگ میں کالعدم تنظیم نے غیر ملکی ایجنسیوں سے پیسہ لے کر کارروائی کی۔ علیحدگی کے فیصلے پر میرے خاندان کو ہراساں کیا گیا۔

دوسری جانب نواب جنگیز خان مری کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر موجود بلوچ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ امن کے ذریعے ہی بلوچستان میں میں خوشحالی آئے گی۔

ولی محمد نے کہا کہ میں چالیس سال پہاڑوں پر رہا ہوں۔ وہاں بلوچوں کے حقوق کی جنگ نہیں لڑی جا رہیبلکہ آزادی کا فریب دے کر دہشت گرد بنایا جا رہا ہے۔