بنوں: کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) پشاور سے آنے والی کار بنوں میں ڈومیل کے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے نتیجے میں 6 ماہ کی بچی شدید زخمی ہو گئی جس کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں افراد میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔