بنوں: 2 مختلف واقعات میں 1 بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) 2 مختلف واقعات میں 1 بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے منڈان میں ہوائی فائرنگ سے 4ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، بچہ گھر کے صحن میں سو رہا تھا کہ ہوائی فائر بچے کو آکر لگی۔

ادھر بنوں کے ایک اور علاقے نظم آباد میں دیوار گرنے سے 2سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے گھر کی دیوار خستہ حال ہوگئی تھی۔

دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔