بنوں : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، آٹھ دہشت گرد ہلاک

Pak Army

Pak Army

بنوں (جیوڈیسک) بنوں کی دریوگا خادم شہید سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ صبح اُس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے بنوں کی خادم حسین چیک پوسٹ پر دھاوا بولا اور سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

جس کے بعد جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا شروع کردیا ہے۔