بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrest

Terrorist Arrest

بنوں (جیوڈیسک) اسپیشل پولیس یونٹ نے پیروخیل میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

اسپیشل پولیس یونٹ نے مصدقہ اطلاعات پر بنوں کے علاقے پیروخیل میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 تیار شدہ بم، 2 کلو بارود، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ نٹ بولڈ برآمد کر لئے۔

اسپیشل پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق میرانشاہ، میرعلی اور بنوں سے ہے جو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔