جامعہ بنوریہ عالمیہ داخلوں کا سلسلہ ختم نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

Jamia Binoria

Jamia Binoria

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ داخلوں کا سلسلہ ختم تعلیمی سال 2016-17کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ بنوریہ عالمیہ میں داخلے شروع ہوتے ہیں۔

گلگت، کشمیر ، کوہستان ، پشاور، راولپنڈی ، بلوچستان اور شہر بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں داخلے کی خواہش لیکر آئے محدود نشستوں کی وجہ سے مختلف درجات کے 1200طلبہ کو نئے داخلے دیئے گئے۔

جبکہ تھالینڈ ، انڈونیشیائ، تاجکستان ،امریکاسمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی 150سے زائد طلبہ کو نئے داخلے دیئے گئے جبکہ شعبہ بنات 110سے زائد نئے داخلے دیئے گئے۔