باڑہ پریس کلب کی حلف برداری تقریب

Bara

Bara

باڑہ (حسین فریدی) باڑہ پریس کلب کی حلف برداری تقریب ہو گئی۔ ممبر قومی اسمبلی الحاج ناصر خان آفریدی نے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ باڑہ پریس کلب کو سات سال بعد فغال بنانا علاقے کیلئے نیک شگون ہے۔

انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ باڑہ کے عوام سب سے زیا دہ متاثر ہوئے ہیں اوددہشت گردانہ کاروائیوں میں ان کے گھر، املاک، اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔ان کی دوبارہ بحالی اور امن کے قیام میں صحافیو ں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے باڑہ پریس کلب کی دوبارہ مرمت اور تعمیر نو کیلئے وہ ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریگا۔

انہوں کہاکہ علاقے کے ہر مکتب فکر لوگ اس کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کریں ۔اور سب سے زیادہ زمداری صحافی برادری پر آتی ہے ۔کیو ں کہ یہ طبقہ علاقے کی صحیح ترجمانی کر سکتی ہے ۔کہ وہ قلم کے زرئیعے اس علاقے کی خدمت کریں۔ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ اپنے مفادات کو بلائے تاق رکھ کر اجتماعی مفادات کو پایا تکمیل تک پہنچاوں۔

اس موقع پر نومنتخب صدر حسین خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو منفی انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا اور پرامن پختون قبائل کو دہشت گرد وں کا نام دیا گیااس غلط تاثر کو ختم کرنے کے لیے زاد صحافت اور حقائق پر مبنی رپوٹینگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قلم کے زریعے قبائل کے مثبت پہلوں کو سامنے لائینگے۔ دیگر مقررین جنرل سیکرٹری محمد سلیم آفریدی ،ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ خیبر ایجنسی ،کے صدر فضل اللہ شنواری، جنرل سیکرٹری یعقوب آفریدی، مسلم لیگ (ن) فاٹا کے رہنما سید ولی شاہ، قبائلی ملک حاجی کوچ خان نے خطاب کیا اور منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا۔کہ منتخب کابینہ سے مکمل تعاون کیا جا ئے گا۔

MNA

MNA

MNA

MNA

MNA

MNA