بارسلونا : ارشد نذیر ساحل کی شاعری، تارکین وطن شعرا کی کتاب میں شامل

Mustafa Zahid Awan

Mustafa Zahid Awan

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) کتلونیا کی مشہور تنظیم ‘پلاتا فورما دے لینگوا’ نے بارسلونا میں مقیم مختلف ممالک کے شعراء کی شاعری پر مشتمل کتاب شائع کی ہے۔ جس میں پاکستانی شاعر کے طور پر جناب ارشد نذیر ساحل کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کتاب کی باقاعدہ تقریب رونمائی 23 مئی کو شام 7 بجے پلاسہ روخا ، میٹرو تورے بارو، سیوتات میریدیانا میں منعقد ہوگی۔ پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے بارسلونا کے ہونہار شاعر ارشد نذیر ساحل اور کتاب کی تیاری میں مدد دینے والے پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے منتخب نمائندہ سعد مختار تارڑ نے پلاتا فورما دے لینگوا کا دورہ کیا۔

پروگرام کی جزیات طے کیں۔ اس موقع پر پلاتا فورما کے ایریک اور اولالیا نے ارشد نذیر ساحل کو شاعری کی کتاب پیش کی۔ اس موقع پر سعد مختار تارڑ نے ارشد نذیر ساحل کو اس منفرد اعزاز پر مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونیٹی ہر سطح پر موجودگی کا احساس دلا رہی ہے۔ جو کہ خوش آئند ہے۔