بارسلونا تبدیلی آگئی ہے، میئر آدا کولائو میٹرو میں سفر کرتی ہیں۔ ہما جمشید کا انکشاف

Barcelona Metro

Barcelona Metro

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) کونسلر ہما جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ بارسلونا کی نو منتخب میئر آدا کولائو ، شہر میں سفر کیلئے میٹرو کا استعمال کرتی ہیں۔ اور یہی نہیں اجلاسوں کے دوران آدا کولائو اور ان کی کابینہ کے ارکان بلدیہ کے نل کا پانی استعمال کرتے ہیں۔

کونسلر ہما جمشید نے مزید کہا کہ، گذشتہ روز بارسلونا کے پارٹی کے تمام کونسلرز کی میٹنگ ہوستا فرانک میں ہوئی تھی۔ اور میئر آدا کولائو سمیت کونسلرز کی اکثریت میٹرو کے ذریعہ اجلاس میں پہنچی تھی۔

میٹرو میں سفر کے باعث آپ بخوبی عوام کی حالت زار کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ اور عوام آپ کے ساتھ اپنے مسائل کو بیان کر سکتےہیں۔ وہیں اجلاس کےدوران جب کونسلرز نے پینے کیے لئے پانی کی بوتلیں اپنی جیب سے خریدی تھیں۔