بارسلونا: شہری حکومت غیر قانونی حیثیت کے حامل تارکین وطن کو ریذیڈنس کارڈ جاری کرے گی

Residence Card

Residence Card

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا شہری حکومت غیر قانونی حیثیت کے حامل تارکین وطن کو ریذیڈنس کارڈ جاری کرے گی۔

بارسلونا شہر کی حکومت بارسلونا شہر میں ڈومیسائل اندراج کروانے والے غیر قانونی حیثیت کے حامل تارکین وطن کو ریذیڈنس کارڈ جاری کرے گی۔ جو کہ ان کو محمکمہ صحت اور سماجی بہبود کے بلدیاتی دفاتر میں سہولیات حاصل کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔

اس کے علاوہ وہ لوگ جو کہ مالی لحاظ سے مشکلات کا شکارہیں ان کیلئے بلدیہ کی جانب سے ایک خصوصی مارکیٹ کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔