بارسلونا میں معاشی بحران کے شکار پاکستانی فیملیز ہم سے رابطہ کر سکتی ہیں، چوہدری محمد سلیم لنگڑیال

Barcelona

Barcelona

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا میں معاشی بحران کے شکار پاکستانی فیملیز ہم سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

تعاون اور ملازمت دیں گے۔ ان خیالات کااظہار ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے چیئرمین چوہدری محمد سلیم لنگڑیال نے راجہ شعیب ستی اور چوہدری امتیاز لوراں کے اعزاز میں ہو نے والی ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی جو ضرورت مند ہے اور اسے کا م چاہیے وہ مجھ سے رابطہ کرے ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا با عزت کام دیں گے اور وہ خاندان جو معاشی بحران کی وجہ سے پر یشان ہیں اور گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے وہ خاندان بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور با عزت طریقے سے اپنے گھر کا چولہا جلانے سکتے ہیں۔