بارسلونا۔ جعلی کاغذات پر 6 ہزار تارکین وطن کی انسانی اسمگلنگ کرنے والا گروہ گرفتار

Arrested

Arrested

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کی نیشنل پولیس نے بارسلونا میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث سب سے متحرک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ گروہ اب تک 6 ہزار یوکرائنی نژاد باشندوں کو برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں اسمگل کر چکا ہے۔ یورپ بھر میں اس گروہ کے کل 115 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں سے 13 کو بارسلونا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ گروہ پولینڈ کے باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر یوکرائن سے تارکین وطن کو سپین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں اسمگل کرنے میں متحرک کردار ادا کر رہا تھا۔