پیام امن بارسلونا نے فیملی کو کھانے کی چیزیں تقسیم کر کے کرسمس کی رونق کو دوبالا کیا

Christmas Celebrate in Barcelona

Christmas Celebrate in Barcelona

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پیام امن بارسلونا کی صدر جوزفین کرسٹینا نے کرسمس کے مبارک موقع پر فیملی کو کھانے کی چیزیں تقسیم کر کے کرسمس کی رونق کو دوبالا کیا۔

اس سے پہلے بھی جوزفین کرسٹینا عید الفطر کے مبارک موقع پر بھی فیملی کو اسی طرح عید مل چکی ہیں۔

پیام امن کی اس کاوش کو فیملی نے بہت سراہا اور کہا پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا نے ہمیشہ مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی لیے عوام انکے ہر پروگرام میں فیملی کیساتھ شرکت کرتے ہیں اور انکا ساتھ دیتے ہیں۔