بارسلونا : جوزفین کرسٹینا کی بادالونا میں امن کانفرنس میں شرکت

Josephine Christina

Josephine Christina

بارسلونا (منیر ممتاز) پیام امن بارسلونا کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے31دسمبر کو بادالونا میں ہونیوالی امن کانفرنس میں وفد کیساتھ شرکت کی۔

یہ کانفرنس سانت خوسے چرچ بادالونا میں منعقد ہوئی۔ جوز فین کرسٹینا کا تعارف جومے نے کروایا اور انکی سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔جوزفین کر سٹینا نے پیام امن کے مقاصد سے تمام شرکاء کو اگا ہ کیا۔

اس موقع پر دنیا میں امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ممتاز سہوترہ نے دنیا میں امن اور ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔