بارسلونا کے محلہ بیسوس میں پاکستان عوامی تحریک کی رابطہ مہم کا آغاز، چار رکنی کمیٹی قائم

Awami Tehreek Barcelona

Awami Tehreek Barcelona

بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کے عہدیداران چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ،سیکریٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات یوسف چوہدری، اور فنانس سیکریٹری چوہدری محمد زمان نے صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری کی زیر قیادت گزشتہ دنوں آدم ریسٹورنٹ بارسلونا کے محلہ بیسوس میں رہائش پذیر ہم خیال دوستوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک کے جوائنٹ سیکریٹری بلال سروراور ان کے دوست احباب نے کیا تھا، میٹنگ میں چوہدری میاں خان آف ماچھیوال، میاں ریاض، مایہ ناز باکسر پہلوان افتخار، شہزاد، عرفان اور دیگر نے شرکت کرکے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور ساتھ دینے کا عندیہ دیا۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے دوستوں کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت ملک میں سیاسی تبدیلی کا گرین سگنل ہے، پاکستان بھر کی عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور انتخابی ڈارموں سے اس قدر تنگ آ چکی ہے کہ وہ اب اپنے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے نئے مسیحا تلاش کر چکی ہے ان شاء اللہ وہ وقت اب دور نہیں رہا جب قوم ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں پاکستان کو ان چوروں اور ڈاکوئوں کے چنگل سے آزاد کروا لے گی۔

محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایسی پالیسی وضع کرے گی جس سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گا اور ملک ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جا کھڑا ہو گا، اور پاکستان عوامی تحریک اقتدار اس کے اصل حقداروں یعنی پاکستانی عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔میٹنگ میں بارسلونا کے ٹاؤن سن مارتی کے محلہ بیسوس میں تنظیم سازی کیلئے 3مئی بروز اتوار شام 6:30بجے کا وقت طے کر دیا گیا

جبکہ رابطہ کیلئے 4رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس میں چوہدری میاں خان آف ماچھیوال، یاسر عرفان نمبردار،،میاں ریاض اور بلال سرور شامل ہیں، بیسوس مار میں تنظیم سازی کے متعلق مزید معلومات کیلئے ان نمبرز (602377816,667362763,600090157) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔