بارسلونا: لا رمبلہ پر فائرنگ کے مضروب کی حقیقت نے سب کے ہوش اڑا دیے

Barcelona Police

Barcelona Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا کے دل لا رمبلہ سے متصل گلی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک مضروب کو کتلان پولیس نے باقاعدہ حراست میں لے لیا ہے۔ کتلان پولیس کو مضروب کے پاس سے بلجیئم کا پاسپورٹ ملا تھا۔ جو کہ جعلی ثابت ہوا۔

کتلان پولیس کے سائنسی شعبہ نے تفتیش کے بعد مضروب کو ہالینڈ کے 26 سالہ باشندہ جوری ساوین کے نام سے شناخت کر لیا تھا۔ جس کے خلاف آئیڈن ہوون میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ملوث ہونے پر فوری گرفتاری کے احکامات انٹرپول کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔ مضروب کو ہسپتال کلینک میں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔جہاں اس کا بدھ کو آپریشن کیا گیا تھا۔

پولیس حکام اس کی صحت کی خراب حالت کے باعث ابھی اس کا بیان درج نہیں کر سکے۔ ہالینڈ پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مضروب روٹرڈیم میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں بھی گرفتار ہوا تھا۔ لیکن ثبوت نہ ملنے پر بری ہو گیا تھا۔

البتہ اس کی ساس کی جانب سے دوبارہ عدالتی کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوسری طرف ہالینڈ پولیس کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے بعد فائرنگ کے واقعہ نے دوسری صورت اختیار کر لی ہے۔ اور کتلان پولیس کو یہ واقعہ گروہوں کی آپسی لڑائی یا کسی کی جانب سے بدلہ لینا لگ رہا ہے۔

وہیں یہ بھی سامنے آئی ہے ۔کہ مضروب فوج سے بھی انتہائی خطرناک بھگوڑا کا خطاب بھی پا چکا ہے۔ مضروب نے افغان جنگ میں حصہ لیا تھا۔ اور اس کا ایک نو سرنڈر نامی گروہ سے بھی تعلق ہے جو کہ عراق جنگ سے واپس آئے ہوئے ایک سابق فوجی نے تشکیل دے رکھا ہے۔