لیہ میں حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات

Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Bareilly

Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Bareilly

لیہ (محمد صدیق پرہار) لیہ میں امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ جامع مسجد جونیاں والی جنوبی بازارلیہ میں لیہ کے نعت خوانوں کے زیراہتمام سات دسمبربروزسومواربعد نمازعشاء عرس امام احمدرضا خان بریلوی کی تقریب منعقدکی جارہی ہے۔

جس میں شاعر اہلسنت علامہ مولانا قاری ممتازاحمدباروی خطاب کریں گے۔ آٹھ دسمبربعد نمازعشاء جامع مسجدالفردوس چاہ ولی دادمیں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریب ہوگی جس میں علامہ غلام عباس فخری آف کمالیہ اورمولانا سعیداحمدسیالوی آف چوک اعظم خطاب کریں گے۔

اس سلسلہ میں تیسری تقریب ٩ دسمبر بروز بدھ صبح دس بجے مدرسہ جامع نعمانیہ محلہ شیخانوالہ میںمنعقد کی جارہی ہے ۔جس میں علامہ محمداشرف مظہری، قاری ممتازاحمدباروی، مولانا مظفرحسین باروی اوردیگرخطاب کریں گے۔ تینوں تقریبات میں لیہ کے معروف نعت خوان ہدیہ نعت پیش کریں گے۔