بشارالاسد کو عبوری مرحلے کے آغاز پر ہی جانا ہوگا ، سعودی عرب

Saudi Arabia

Saudi Arabia

پیرس (جیوڈیسک) سعودی عرب نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کو ملک میں عبوری مرحلے کے آغاز پر ہی رخصت ہونا ہوگا، ہم اختتام تک انکے جانے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیرس کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کو شام میں ملک میں عبوری مرحلے کے آغاز پر ہی رخصت ہونا ہوگا۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ بشار کے جانے سے عبوری مرحلے کا عرصہ کم ہوسکے گا جس کی مدت کا اندازہ 18 ماہ کے قریب لگایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے پیرس میں فرانسیسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شام کے معاملے پر بات چیت کی۔اس دوران فرانس کے درالحکومت میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے وزرا خارجہ کی ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں شام میں جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کو کامیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔