بشیر ناصر مرحوم کے ختم قل 5 اکتوبر صبح 10 بجے آن کی رہائش گاە نظام پورە سیالکوٹ میں پڑھا جائے گا

Bashir Nasir

Bashir Nasir

ویانا (اکرم باجوہ) یورپ کی معروف سماجی و سیاسی ہر دل عزیز شخصیت پاکستان نیشنل کلچر آسٹریا کے چیرمین، آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے چیرمین، جیوئے ملت وئب سائٹ کے چیف ایڈیٹر، پی پی پی آسٹریا کے بانی ،جیونیوز و جنگ نمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ کے ماموں بابائے صحافت محمد بشیر ناصر سیالکوٹ پاکستان میں 3 اکتوبر کی صبح اچانک حرکت قلب بند ھو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

5 اکتوبر کی صبح 10بجے ختم قل کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام ان کی رہائش گاە نظام پورە گلیاں سیالکوٹ میں کیا جائے گا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

ختم قل میں سیالکوٹ کی مذہبی ،سماجی،سیاسی اور صحافی برادری شرکت کریں گے۔