زاہد شہاب انوٹیشن باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ کلب کی کامیابی

Zahid Shahab Basketball Tournament

Zahid Shahab Basketball Tournament

کراچی : آرام باغ فلڈلٹ کو رٹ پر زاہد شہاب انوی ٹیشن باسکٹ بال سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں آرام باغ کلب نے اپنے دوسرے میچ میں مسلسل کامیابی حاصل کرکے مزید 2 پوائنٹس حاصل کر ئے یہ میچ جوکہ کھیل کے آخر ی لمحات تک اتار چڑھاو کا شکار تھا پہلے ہاف میں 22-22 پوائنٹس سے برابر تھا دونوں ٹیموں نے باسکٹ بال کھیل کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

آرام باغ کلب نے حلیم بوائز کو 45-51 پوائنٹس سے شکست دے دی آرام باغ کی جانب سے فضیل احمدنے 18 فیصل خان نے 10 اور اسد امام نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ حلیم بوائز کی جانب سے زین خان نے 14 عدنان احمدنے 13 اور محمدانس نے 8 پوائنٹس اسکور کئے اس میچ کو غلام محمد،آصف محمود اور عامر غیاث نے سپروائزکیا جبکہ محمد جاوید، زاہد ملک اور نزاکت خان ٹیکنیکل آفیشلز تھے درین اثنامیچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف کے الیکٹرک کے مینجر اسپورٹس میجر ریاض محمود سے کر ایا گیا اس موقع پر KBBA کے صدر غلا م محمدخان کے علاوہ عبدالناصر ،محمدیعقوب کے علاوہ PBBF کے ریفری بورڈ کے سیکریٹری یعقوب قادری بھی موجود تھے۔۔