’’بیٹ مین ورسز سپرمین ،ڈان آف جسٹس‘‘کا فائنل ٹریلر جاری

Batmen vs Superman

Batmen vs Superman

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’’بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس‘‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم 25مارچ کو دھوم مچانے آرہی ہے۔

ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپر میں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں، اسی سلسلے میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور سنسنی خیز فلم ’’بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس‘‘کاآفیشل فائنل ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیاہے۔

ہدایتکار زیک سینڈر کی اس فلم میں41سالہ اداکاربین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔

ڈیبورا سینڈراورچارلس روون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔

ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور یہ سنسنی خیز ایڈونچر فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی جس میں بیٹ مین فرنچائز کی گزشتہ فلموں سے زیادہ ایکشن، تھرل اور کرائم موجود ہے جو دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لے گی۔