بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے: سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لوئر دیر (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔

ثمر باغ میں اپنے خطاب کے دوران جماعت سلامی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تیس سالوں سے حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر اپنی آنکھیں، کان اور زبان بند کر رکھے تھے۔

ایم کیو ایم کے حوالے سے حالیہ رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔ حکمرانوں کی خاموشی سے ہماری معاشی شہ رگ کو دشمنوں نے اپنے نرغے میں لے لیا۔