خوبصورت لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، نینا خان فیشن ڈیزائنر

Nina Khan

Nina Khan

فرانس: صدیوں پہلے جب دنیا معرض وجود میں آئی تو انسان کا سب سے پہلا لباس تن کو ڈهاپنے کے لیے پتوں کا استعمال کیا گیا جب جب انسانی عقل و شعور میں یہ بات آتی گئی کہ اس سے بہتر طریقے سے بهی اپنے آپ کو سنواره جا سکتا ہے تو عقل شعور نے اپنا کام کرنا شروع کر دیا وقت گزرتا گیا اور انسانی جسم پر نت نئے طریقوں سے لباس کو زیب تن کرنے میں کوئی کسرنہ چهوڑی مختلف طریقوں سے کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔

اور پهر لباس کی تراش خراش ہونے لگی وقت گزرتا گیا اور آج سال ہا سال کی محنت سے پوری دنیا میں نت نئے لباس تیار کیے جانے لگے ہر انسان اپنی بساط کے مطابق چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت لباس زیب تن کرے بننے سنورنے کی خواہش تو انسانی فطرت کا حصہ ہے آج فیشن کی دنیا میں دیدہ زیب ڈیزائن تیار کرنے میں ایک ڈیزائنر کی شب وروز کی محنت شامل ہے ان میں یورپ کی فیشن انڈسٹری میں نینا خان کا نام کامیاب ڈیزائنر میں لیا جاتا ہے۔

ان کے تیار کردہ ڈیزائن میں ایشین یورپین اور عرئبین کا حسین امتزاج کی جهلک نظر آتی ہے ایک اچھے ڈیزائنر کو اپنا ڈیزائن لوگوں میں متعارف کروانے کے لیے پہلے خود کو مینٹین کرنا چاہیے نیناخان بهی ان چند خوش نصیب ڈیزائنر میں سے ہیں جو سب سے پہلے اپنے لباس اور سمارٹ نیس کا بہت خیال رکهتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کسی ڈیزائن کو متعارف کروانے سے پہلے آپ کی خود کی پریزین ٹیشن سہی ہونی چاہیے۔

نینا خان کا کہنا ہے کہ وه اپنے لیے جو لباس ڈیزائن کرتی ہیں اس میں ایشین اور یورپین کلچر کو مدنظر رکهتی ہیں اسی لیے آج فیشن انڈسٹری میں نیناخان کا نام ان کی پہچان بن گیا ہے نینا خان کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وه اپنے کام اور نام کے ساتھ پوری دنیا میں پہچانی جائے اس لیے وه محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو اپنا ایمان سمجھتی ہیں انشاءاللہ وه دن دور نہیں کہ نینا خان کا نام فیشن انڈسٹری کی دنیا میں ان کی پہچان بنے گا۔

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan

Nina Khan