کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث ایک شخص موقع پر جان بحق 15 افراد شدید رخمی

Badin Accident News

Badin Accident News

بدین (عمران عباس) حیدرآباد سے بدین آنے والی مسافر کوسٹر کو ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث حاڈثہ، کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث ایک شخص موقع پر جان بحق 15 افراد شدید رخمی۔

حیدرآباد سے بدین آنے والی کوسٹر بدین کے قریب شیخ عمر درگاہ اسٹاپ پر ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے باعث کوسٹرسڑک کے قریب موجود کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں موجود ایک شخص محمد رمضان پرھیاڑ موقع پر فوت ہوگیا،

جب کہ15افراد جس میں احسان ، مرتضیٰ ، موسیٰ غلام قادر، راہب، زاھد، ممتاز اور دیگر شامل ہیں وہ شدید رخمی ہوگئے جس کو مقامی لوگوں نے بدین سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، حادثے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ جان بحق ہونے والے محمد رمضان پرھیاڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔