بیلا روس پاکستان میں ٹریکٹر سازی کی صنعت لگائے گا

Tractors

Tractors

کراچی (جیوڈیسک) بیلا روس آئندہ سال پاکستان میں ٹریکٹرز کی تیاری شروع کرے گا۔
وزیراعظم کے دورے کے موقع پر بیلاروس کی جانب سے پاکستان میں مینوفیکچرنگ آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی۔

جس کے بعد ٹریکٹرز کی تیاری کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی بیلاروس کی سرکاری کمپنی نے حکومت کو آگاہ کیا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹرز تیار کیے جائیں گے۔

بیلاروس کی کمپنی ابتدائی طور پر پاکستان میں سالانہ پانچ سو ٹریکٹرز تیارکرے گی جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد سالانہ بیس ہزاریونٹس تیار کیے جائیں گے۔