بیلجیئم : چاقو زنی کا واقعہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

Belgium Police

Belgium Police

برسلز (جیوڈیسک) بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں دو پولیس اہلکار چاقو زنی کے شکار ہو گئے۔

اس واقعے میں ملوث شخص کچھ دیر بعد ہی گرفتارکر لیا گیا جس کا نام ہشام ہے اور وہ بیلجیئم کا شہری ہے۔

قانونی ذرائع نے اس واقعے پر دہشتگردی کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔دریں اثنا، برسلز کے ایک ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ پیکٹ پایا گیا جس کی تلاشی لینے پر وہ خالی نکلا۔

یاد رہے کہ اس سال مارچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔