بیلجئیم : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پیرس حملوں کا ملزم ہلاک
Posted on March 16, 2016
By Mohammad Waseem
بین الاقوامی خبریں, فرانس
Belgium Police
برسلز (جیوڈیسک) گزشتہ برس پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم کی پولیس شدت پسند تنظیم داعش کے مبینہ دہشتگردوں کی تلاش میں ہے۔
پولیس کے مطابق برسلز کے مضافات میں ایک اپارٹمنٹ پر چھاپے کے دوران مبینہ دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ دو مشتبہ مفرور افراد کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں کی مدد لی گئی ہے۔
بیلجئیم پراسیکوٹر کے مطابق پیرس حملوں میں ملوث اکثر شدت پسند پولیس کارروائیوں میں مارے گئے۔