محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد شگفتہ جمانی اور شمیم بھٹو واپس برطانیہ روانہ

Shagufta Jumani and Shamim Bhutto

Shagufta Jumani and Shamim Bhutto

پیرس (کامران یوسف گھمن) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر اور کو آرڈینیٹر یورپ چوہدری یوسف کامران گھمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائی ہوئی سابق وزیر ایم این اے محترمہ شگفتہ جمانی تھیں۔

سالگرہ کی تقریب کے بعد دونوں رہنما خواتین سابق وزیر ایم این اے محترمہ شگفتہ جمانی اورپاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی شعبہ خواتین کی صدر محترمہ شمیم بھٹو یوروسٹار اسٹیشن پیرس سے بر طانیہ روانہ ہو گئیں، یوروسٹار اسٹیشن پر پیپلز پارٹی پیرس کے عہدیداران اور ممبران نے الوداع کیا۔