پانچواں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے شہید رانی اسٹیڈیم نوڈیرو لاڑکانہ میں پانچواں آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔

افتتاحی میچ پنجاب کی اوکاڑہ شوٹنگ بال ٹیم اور میزبان نوڈیرو شوٹنگ بال کلب کے درمیان مقابلہ ہو جسے اپنے شاندار کھیل کی بدولت مہمان ٹیم اوکاڑی شوٹنگ بال کلب نے جیت لیا قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خوشید احمد جونیجو نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشد احمد جونیجو نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد گزشتہ15سال سے کیا جارہا ہے کئی ٹورنامنٹ میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ خود مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں محترمہ کی خواہش تھی کے پورے پاکستان کے ہر شہر اور گائوں میں اسپورٹس کو فروغ دیا جائے۔

آج اس عظیم الشان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنا اور شوٹنگ بال کھیل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرا نا ہے انہوں نے کہاکہ شوٹنگ بال کھیل سندھ کا مقبول کھیل بنتا جارہا ہے انشا اللہ اس کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر سطح پر تعاون اور سرپرستی جاری رکھا جائیگا۔