کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/5/2016

GRA

GRA

Gra

Gra

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موجودہ حکومت عوام کی فلاح بہبودروز گار،تعلیم اور بجلی کے مسائل حل کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے مشکل حالات میں ٹبہ دستیاں والا کے لوگوں نے میرا ساتھ دیا انشااللہ بجلی سیوریج کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کراؤں گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز ٹبہ دستیا ں والا میں بجلی کے بڑے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر سابق MPAملک عبدالشکور سواگ ،ایکسئین ملک نعیم سامٹیہ،ایس ڈی او میاں سلیم اقبال،ایل ایس خورشید عثمان ،ملک ظفر،حافظ کفایت ،شیخ صفدر ،کونسلر ملک قیصر جگ ،عمران خان پٹھان،ماسٹر منظوربھمب،ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ،شیخ فضل،طارق محمود پہاڑ ،سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔صاحبزادہ فیض الحسن نے کہاکہ ہمیشہ میاں برادران کے دور میں ترقی ہوئی اور ملک میں میڑوٹرین ،بس ،موٹروے سمیت تعلیم صحت پر کام ہورہے ہیں جبکہ تحصیل کروڑ چوبارہ میں ایک ارب روپے کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں اسی طرح کروڑ گریڈ اسٹیشن اب گریڈ یشن بھی اگلے سال ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام مثلہ شوں پر کان نہ دھریں بلکہ ملک ترقی میں ہمارا ساتھ دیں

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر وزارت خزانہ نے بینظیر انکم 5سال پہلے کے سروے پروگرام کو 40ارب روپے سے بڑھا کر 102ارب روپے کر دیا 32اضلاع میں وسیلہ تعلیم کے سلسلہ میں پیسے دے رہے ہیں لیہ کو شامل کیا جائے گا ،بلا سود قرضے لیکر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر لینے والے بننے کی بجائے دینے والے بن جائیں عید کے بعد سروے شروع کر کے نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا یہ کام عبادت سمجھ کر کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کی چئیرپرسن محترمہ ماروی میمن نے گزشتہ روز چکنمبر 94ٹی ڈی اے میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ،حاجی انور ظفرکے ہمراہ خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر میسج بھیج کر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے جبکہ اومنی والے 100روپے کی ٹکس وصول کر رہے ہیں میں ایسے لوگوں اور جعلی فارم بیچنے والوں کو پکڑنا ہے مجھے اللہ سائیں کو جواب دینا ہے میرے کندھے اتنے بھوجھ نہیں اُٹھا سکتے ہیں میں ایک خوفناک چیتی بھی ہوں ،ایسے لوگوں کو چھوڑوں گی نہیں انہوںنے کہا کہ فرزانہ راجہ کا دوارب گیا جب دو نمبر کام ہوتے تھے اب بلا تفریق مستحق لوگوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا جس کے لئے ٹیمیں بنا دی گئیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الحسن صاحب آپ لوگوں کی ذمہ داری ہیں کہ اس پروگرام میں شفافیت پیدا کریں مجھے نتیجہ چاہیے کیونکہ 16اضلاع میری عزت ہیں انہوں نے حاجی محمد انور ظفر کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی کے کام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ہمارے ملک میں حاجی انور ظفر جیسے مخلص اور درد دل رکھنے والے انسان ہوں تو یہاں پرایک بھی غریب نظر نہ آئے ،صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ ضلع لیہ کے 50جبکہ تحصیل کروڑ کے 17ہزار افراد بینظیر انکم سپورٹ فنڈ حاصل کررہے ہیں جس میں عنقریب اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کو سلا م پیش کرتا ہوں جنہوں نے ماروی میمن کا انتخاب کیا مروی میمن صاحبہ اتنی سخت موسم میں پورے ملک کے دورے کر کے مستحق خواتین سے ملاقاتیں کر کے غربت کا جائزہ لے رہی ہیں صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج 28مئی کے دن دھماکہ کرکے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی بکتے یا جھکتے ہیں نواز شریف ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائیں اس موقع پر سابق MPAملک عبدالشکور سواگ ،ملک احمد علی اولکھ ،التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست حاجی محمد انور ظفر ،ملک اسماعیل کھوکھر ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،ملک اعجاز اولکھ ،چوہدری ابرار ایڈوکیٹ،چوہدری حنیف گجر،محبوب انور،و دیگر موجود تھے ۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)واپڈ ٹیم پر 7افراد کا حملہ SDOسمیت دیگر اہلکاروں کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا پولیس تھانہ کروڑ نے 7 افرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق واپڈ ا ریکوری ٹیم SDOمیاں محمد سلیم،Lsعثمان خورشید،جواد الرحمٰن ،غلام محمد،احمد نور حسین وغیرہ ریکوری کے لئے چک نمبر 99میں رشید احمد کے ڈیرے پر گئے جہاں پر ڈائریکٹ کُنڈی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی واپڈا اہل کار بجلی کا کُنڈی ہٹانے لگے تو موقع پر موجود رشید احمد،بشیر احمد،محمد اختر تنویر ،صدیق غلام محمداہل کاروں سے اُلجھ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا استخاثہ کے مطابق ملزمان نے SDOاور اُس کے ساتھیوں کو رسیوں سے باندھ دیا اور کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے اُن پر تشدد کیا پولیس تھانہ کروڑ نے 3ملزمان کو گرفتا کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)کروڑ لعل عیسن میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر گزشتہ رات مقامی وکیل سمیت دیگر شخص کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ،تفصیل کے مطابق الفت حسین ایڈوکیٹ وارڈ نمبر 8میں وکیل شاہجہان خان سے ملنے کے لئے اس کے گھر گیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر دی جب باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھی اسی طرح وارڈ نمبر 8میں ہی محمد شاہد سعید احمد جھنڈیر کے گھر گیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر دی باہر نکلا تو 125ماڈل 2012غائب تھی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑنے آئے روز چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے DPOلیہ سے مطالبہ کیا کہ چوری کی وارداتوں پر قابوں پانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور پولیس گشت بھی بڑھایا جائے ۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خالد بشیر کے زیر استمال ہنڈا سوک گاڑی دو نمبر نکل آئی فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ موصول ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ فرانزک سائنس ایجنسی کے اے ایس آئی انتسار حسین نے گاڑیوں کے چیکنگ کے دوران جاوید فوم پیلس کے مالک خالد بشیر ولد بشیر احمد سکنہ وارڈ نمبر 5کروڑ کے زیر استمال ہنڈ سوک گاڑی ماڈل 2006رنگ سفید نمبر KE_240انجن نمبر 103555چیسز نمبر 135580کو چیک کیا اور شک پڑنے پر تھانہ کروڑ میں بند کرا دی جس کی رپورٹ فرانزک سائنس ایجنسی لاہور کو بھجوائی گئی جنہوں نے گاڑی کا ٹمپرنگ ہونے کی رپورٹ جاری کر دی ۔