سودی نظام کی موجودگی میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں : تحریک اویسیہ پاکستان

Pir Ghulam Rasool Awaisi

Pir Ghulam Rasool Awaisi

لاہور: تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیر غلام رسول اویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمدنے کہا کہ سود تباہی کا دوسر انام ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ نے بیع کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا۔(پارہ 3،آیت 275سورةبقرہ) اللہ تعالیٰ نے سود کوحرام قطعی قرار دیا ہے۔

بد قسمتی سے ہمارے ملک کا نظام سودی ہے جس کی روک تھام کے لیے ہمیں اپنا اپناکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ لالہ کی بنیادپرقائم ہونے والے پاکستان کاروشن مستقبل بھی صرف اورصرف اللہ کادین نافذکرنے میں ہے۔

موجودہ نظام میں ارب پتی افراد ملکی بینکوں سے قرض لیتے اور پھرمعاف بھی کروالیتے ہیں جبکہ اسلامی نظام حکومت میں ریاست کمزور،ضرورت مند کومددفراہم کرتی ہے،سودی نظام امیر کو امیر تر اور غریب کوغریب ترکرچکاہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سودی نظام کی موجودی میں امن و امان کاقیام ممکن نہیں،سکیورٹی اداروں کے آپریشن دہشتگروں کوکمزورکرسکتے ہیں ،ختم بھی کرسکتے ہیں پرپیدوار نہیں روک سکتے،دہشتگردوں کی پیدوارروکنے کیلئے نظام بدلنا ہو گا۔