برلن : کرسمس مارکیٹ سخت سکیورٹی میں دوبارہ کھل گئی

Berlin Police

Berlin Police

برلن (جیوڈیسک) کرسمس کی آمد پر بنائی جانے والی عارضی مارکیٹ چار دن بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئی ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات میں مارکیٹ کھل تو گئی لیکن وہ پہلے سا جوش و جذبہ موجود نہیں۔ مارکیٹ کے اطراف کنکریٹ کے بڑے بڑے بلاک بھی رکھے گئے ہیں۔

مارکیٹ کے سامنے اب بھی مرنے والوں کی یاد میں رکھے گئے پھول موجود ہیں جن کی وجہ سے ماحول میں اداسی چھائی محسوس ہوتی ہے اور اسکا اظہار وہاں آنے والوں اور دکانداروں نے بھی کیا۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی سرحد کے قریب قصبے اوبر ہاؤزن کے ایک شاپنگ سینٹر پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، گرفتار کئے گئے دونوں مشتبہ افراد بھائی ہیں جو کوسوو میں پیدا ہوئے اور ان کی عمریں 28 اور 31 سال ہیں۔