برلن میں عید میلاد النبی کے اجتماعات

Eid Millad un Nabi

Eid Millad un Nabi

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق جرمنی میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی کے اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میںحسب روایت برلن میںاہل سنہ اور اہل تشیع کی مساجد میں حضور کی پیدائش کے مبارک موقعہ پر عید میلاد النبی کی محافل منعقد ہوں گی۔ پہلا اجتماع منگل، ٢٢ دسمبر ٢٠١٥ کو پاک محمد مسجد برلن میں شام ٤ بجے ہوگا اور بعد از نماز عشاء اختتام کو پہنچے گا۔

دوسرا اجتماع جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعہ،٢٥ دسمبر ٢٠١٥ء کو ٤ بجے شام منعقد ہوگا۔ جبکہ تیسرااجتماع مسجدامام جعفر صادق میںہفتہ،٢٦دسمبر کو شام ٦ بجے اور چوتھا اجتماع مسجد المجتبیٰ میں٢٧ دسمبر٢٠١٥ء کو ٥ بجے شام منعقد کیا جائے گا۔

برلن اور گردونواح میں رہائش پذیر پاکستانیوں، کشمیریوں، بنگالیوں اور دیگر اہل ایمان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔