برلن کی جامع مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل میں محفل عید میلاد النبی

جرمنی (انجم بلوچستانی) جرمنی میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی کے اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میںحسب روایت برلن کی جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعتہ المبارک، ٢٥ دسمبر ٢٠١٥ء کو ٤ بجے شام ایک محفل عیدمیلاد النبیۖ کا اہتمام MQI برلن کی نئی انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

جسمیں شرکت کے لئے برلن اور گردونواح میں رہائش پذیر پاکستانیوں، کشمیریوں، بنگالیوں اور دیگر اہل ایمان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اس بابرکت محفل میںبرلن کی ایشین کمیونٹی کے رہنما ئوں کے علاوہ برمنگھم سے شاگرد عزیزشیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری،فارغ التحصیل فاضل ، منہاج القرآن یونیورسٹی ،علامہ انوار المصطفےٰ ہمدمی شریک ہو رہے ہیں۔

طبیعت سازگار ہونے پر چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ، تحریک منہاج القرآن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ، سرپرست منہاج کوآرڈینیشن بیورویورپ محمد شکیل چغتائی کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس محفل کے مہمان خصوصی انوارالمصطفےٰ برمنگھم سے روانہ ہو کر برلن ایر پورٹ پہنچ چکے ہیں،جہاںMQIبرلن کی انتظامیہ نے انکا بھر پور استقبال کیا۔

Mehfil-e-Eid Milad-un-Nabi

Mehfil-e-Eid Milad-un-Nabi