بے روزگار ایسویشن اٹلی کے چیئرمین چوہدری اسد نواز کو نوسر باز نے 150 یورو سے محروم کر دیا

 Chaudhry Asad Nawaz

Chaudhry Asad Nawaz

اٹلی (شیخ بابر سے) بے روزگار ایسویشن اٹلی کے چیئرمین چوہدری اسد نواز کو نوسر باز نے 150 یورو سے محروم کر دیا، تفصیل کے مطابق چوہدری اسد نواز کو میلان ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک رومانیہ کا باشندہ ملا اس نے کہا کہ ایک iphone 5s بچا ہے اور صرف 150 یورو میں دینا ہے۔

چوہدری اسد نواز نے iphone چیک کیا اور اس نوسر باز کو 150 یورو دے دیئے لیکن اس دوران اُس نوسرباز نے کمال چلاکی سے کام لیتے ہوئے اُس کو iphone کا دوسرا ڈبہ دے دیا اور چلا گیا کچھ دور اگے جا کر جب اسد نواز نے ڈبہ کھول کر iphone نکالنا چاہا تو اُس میں فون کے بجائے نمک کا پیکٹ تھا۔ چیئرمین بے روزگار ایسوسی ایشن چوہدری اسد نواز نے اپنا سر پیٹ لیا۔