بھکر میں طوفانی بارش ، دیواریں گرنےسے 2 بچے جاں بحق

Walls  Collapsed

Walls Collapsed

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ۔پنجاب کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز کی گرمی کی بعد گرمی کم ہوئی ہے ۔بھکر میں طوفانی بارش سے گھروں کی دیواریں گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے ۔بھکر میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش کی وجہ سے کلور کوٹ کے چک 35 ڈی بی اور علاقہ راہ داریاں میں گھروں کی دیواریں گرنےسے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سندھ میں جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، سکھر اور دیگر علاقوں میں گرمی کچھ کم ہوئی ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی موسم بدستور گرم ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، ژوب، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز،گرد آلودہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔