بھمبر کی خبریں 7/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی راجہ شاہد انور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میونسپل مجسٹر یٹ زاہد مجید کا ناقص اور مضر صحت دودھ فرو شوں گوالوں کیخلاف آپریشن ناقص اور مضر صحت دو دھ فروشوں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی کی خصوصی ہدا یا ت کی روشنی میں میو نسپل فوڈ اسکو ڈ جو کہ چیف آفیسر ملک رزاق اعو ان ،میو نسپل مجسٹر یٹ زاہد مجید شیخ دویٹر نر ی آفیسر ڈا کٹر جہا نگیر ،ٹیکس کلر ک محمد الیا س ودیگر عملہ میو نسپل کمیٹی پر مشتمل تھا نے علی الصبح با ب کشمیر ،بھمبر گجرا ت رو ڈ ،میر پو ر چوک اور سما ہنی چو ک پر ناکہ بند ی کر دی دو ران پڑ تا ل زیا دہ تر دو دھ ملا وٹی اورنا قص پا یا گیا جس پر کا رروا ئی کر تے ہو ئے میو نسپل مجسٹر یٹ مجسٹر یٹ زاہد مجید شیخ نے گو الو ں کو ہزا روں رو پے جر نا مہ کیا مز ید بر آں چیف آفیسر ملک رزاق اعوان میو نسپل مجسٹر یٹ زاہد مجید شیخ نے لو گو ں کو وارننگ بھی جا ری کی کہ وہ آئندہ مضرصحت دو دھ فرو خت کر نیوالے باز رہیں بصورت دیگر ان کیخلا ف سخت تر ین کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی در یں اثنا ء ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی بھمبر را جہ شا ہد انو ر نے گو الو ں کو متنبہ کیا کہ وہ میو نسپل کمیٹی بھمبر ناقص اور ملاوٹی دو دھ فرو خت نہ کر یں وگر نہ ان کا دودھ تلف کر نے کے علا وہ گر فتا ریاں عمل میں لا ئی جا ئے گی سیا سی وسما جی حلقو ں نے ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی را جہ شا ہد انو ر کی ملاوٹ خو رو ں کیخلا ف اقدا م کو سرا ہا اور امید ظا ہر کی کہ ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی آئند ہ بھی ایسے سماج دشمن عنا صر کیخلا ف کا رروائی جا ری رکھیں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پر ندوں کو غیر قانونی شکا ر پر محکمہ وائلڈلا ئف اورکمشنر میر پو ر کی پا بند ی کے احکا م کھو کھا تے بھمبر سما ہنی اور بر نا لہ میں پنجاب کے شکا ری مقامی بااثر افراد اور انتظا میہ کی ملی بھگت سے سرعا م شکا ر کر نے لگے پر ند ہ پکڑ کر پنجا ب اور دیگر علا قو ں میں فرو خت ہو نے لگے غیر قانو نی شکا ر سے قدرتی پر ند ے نا یا ب ہو نے لگے کا پر ندوں کے غیر قانونی شکا ر پر شدید احتجا ج قدرتی پر ندو ں کو تحفظ فرا ہم کر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ وائلڈ لائف اور کمشنر میر پو ر ڈویژ ن را جہ امجد پرویز نے ضلع بھمبر کے اندر پر ندو ں کے غیر قا نونی شکا ر پر دفعہ 144لگا رکھی ہے جس کو پنجاب کے شکا ریو ں نے مقا می با اثر افراد اور انتظا میہ کیسا تھ ملکر ہوا میں اڑا دیاہے بھمبر،سما ہنی اور بر نا لہ کے علاقو ں میں پنجا ب سے آئے ہو ئے شکا ری مقامی با اثر افراد اور انتظا میہ کیسا تھ ملکر سر عا م شکا ر کر رہے ہیں بڑ ے بڑ ے جا ل لگا کر سینکڑوں میں تعداد میں رو زا نہ قدرتی پر ندوں کو پکڑ کر پنجا ب اور دیگر علا قو ں میں مہنگے دا مو ں فروخت کر رہے ہیں پر ندو ں کی فر وخت سے حا صل ہو نے وا لی آمد ن سے شکا ری مقامی افراد کو بھی حصہ دے رہے ہیں یو ں بھمبر سما ہنی اور بر نا لہ کے علاقو ں غیر قانو نی شکا ر کیو جہ سے قدرتی پرند وں میں دن بد ن کمی آرہی ہیں اور علاقے میں پر ند وں کی کمی کیو جہ سے قدرتی ما حو ل اور قدرتی رونق میں کمی واقع ہو رہی ہے اور پر ند ے نا یا ب ہو تے جا رہے ہیں لو گو ں نے پر ندوں کے غیر قانو نی شکا ر کر نے پر شدید احتجاج کر تے ہو ئے اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ ہے کہ غیر قانو نی شکا ر میںملو ث افراد کے خلا ف قانو نی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے اور قدرتی پر ندوں کو تحفظ فرا ہم کر کے علاقے کی قدرتی رونق کو محفوظ کیا جا ئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مصطفو ی سٹو ڈ نٹس مو ومنٹ کے نا ئب صدر کے بھا ئی را جہ نوید الر حمن آف سما ہنی پر قا تلا نہ حملہ اور تشددقا بل مذ مت ہے قا تلا نہ حملے میں ملو ث ملز ما ن کو فی الفو ر گر فتا ر کر کے قرا ر اقعہ سزا دی جا ئے ان خیا لا ت کااظہا ر مصطفوی سٹو ڈنٹس مو ومنٹ میر پو ر ڈو یژ ن کے صدر اسجد اقبا ل نے کیاانہو ں نے کہا کہ سما ہنی میں دن دیہا ڑ ے را جہ نو ید الر حمن اور اس کے گھر والو ں پر سید ھی گو لیاں چلا ئی گئی اور حملہ کر کے تشدد کیا گیا جو کہ سر عا م دہشت گر دی ہے ملز ما ن واقعہ کے بعد بھی را جہ نو ید اور اس کے گھر وا لو ں کو قتل کر نے کی دھمکیا ں دے رہے ہیں ملز ما ن کا گر فتا رنہ ہو نا اور دھمکیا ں دینا مقامی پو لیس کی نا اہلی کا منہ بو لتاثبو ت ہے ہم واقعہ کی بھر پو ر مذمت کر تے ہیں اور ملو ث ملز ما ن کی فو ری طو ر پر گر فتا ری کامطا لبہ کر تے ہیں اگر ملز ما ن کو گر فتار نہ ،کیاگیا تو ہم میر پو رڈویژ ن کی ہر سطح پر ہر شہر میں احتجا ج کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ساوتھ افر یقہ میں مقیم چوہدری حق نواز آف گڑ ھا للیا ں نے ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کیلئے50ہزا ر رو پے ،بر طا نیہ میں مقیم چو ہدر ی اظہر یعقوب نے21ہزا ر رو پے جبکہ آئر لینڈ میں مقیم چو ہدر ی ند یم اختر آف درائیا ں نے10ہزار رو پے کا عطیہ آئند ہ بھی تعاون جا ری رکھنے کا عزم تفصیلا ت کے مطابق ساوتھ افریقہ میں مقیم کشمیر را ہنما چو ہدر ی حق نواز آف گڑ ھا للیا ں نے ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کیلئے50ہزار رو پے ،برطا نیہ میں مقیم کشمیر را ہنما چو ہدر ی اظہر یعقو ب آف گڑ ھا للیا ں اور آئر لینڈ میں مقیم کشمیر راہنما چو ہدری ند یم اختر آف درائیا ں نے 10ہزار رو پے کا عطیہ دیا اور آئند ہ بھی تنظیم کیسا تھ تعاون جا ری رکھنے کا عزم کیا اس موقع پراوور سیز کشمیر ی را ہنما ئو ں نے کہا کہ علاقے کے اندر تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کا م کر نے کیلئے ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کا قیا م خو ش آئند ہے تنظیم کے قیا م پر علاقے کے نوجو ان مبا رکبا د کے مستحق ہیں انہو ں نے کہا کہ مخیر حضرا ت سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی ،بہتر ی اور دکھی انسا نیت کی خد مت کیلئے تنظیم کیسا تھ تعاون کر یں صدر ڈھیر وٹا ں چو ہدری انعا م الحق نے تنظیم کے سا تھ تعاون کر نیوا لے مخیر حضرا ت کا شکر یہ ادا کیا اور اپیل کی کہ مخیر حضرا ت علاقے علاقے کی بہبو د ،غر یب اور مستحق لو گو ں کلی فلا ح وبہبو دکیلئے تنظیم کیسا تھ بڑ ھ چڑ ھ کر تعاون کر یں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تھیلسیمیا کے سینکڑوں مریض کشمیر بلڈ بنک اور الشفاء بلڈ بنک میرپور کے تعاون سے اپنی زندگی کی بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں ،25سال سے یہ بلڈ بنکس تھیلسیمیاکے مریضوں کے خاندانوں کے لیے سہارا بنے ہوئے ہیںاور مفت خون کی سہولت مہیا کر رہے ہیں، ان فلاحی اداروں کی طرف سے مہیا کیا جانے والا خون سکریننگ کے عمل اورایک طے شدہ پراسس کے بعد مریضوں کو دیا جاتا ہے ِان فلاحی اداروںکے خلاف ڈرگ انسپکٹر میرپورکی طرف سے بیانات قابل تشویش ہیں ،اگر ریاست ،حکومت اورڈرگ انسپکٹر میرپوریہاں سے مستفید ہونے والے تھیلسیمیاکے 4سو سے زائد مریضوں کو طے شدہ وقت کے بعد خون مہیا کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں تو ٹھیک ہے ،وگرنہ ان فلاحی اداروں کوبے بنیاد کارروائی کا نشانہ بنانے کی آڑ میں کسی کوتھیلسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت ،ڈرگ انسپکٹر اور ان لوگوں پر عائد ہوگی جنھوں نے اس کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے ان خیالات کا سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرو ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ریاست اور حکومت کا کوئی کنٹربیوشن نہیں، ایسے رفاعی اداروں کے بغیر تھیلسیمیا کے مریضوںکے خاندان اس ساری صورتحال کو افورڈ نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ حکومت تھیلسیمیا کے مریضوں کی ذمہ داری لے اگر حکومت ایسا نہیں کر سکتی تو بلڈ ڈونرز اور ایسے رفاعی اداروں کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بھی تھیلسیمیا کی مریضہ ہے وہ گزشتہ کئی سالوں میں انہوں نے بلڈ کے حصول کے لیے انتہائی سخت و سنگین حالات کا سامنا کیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ان رفاعی اداروںکے خلاف اگر کوئی اقدام اٹھایا گیا تومتاثرہ تھیلسیمیا کے مریضوں کے خاندان سخت مزاحمت کریں گے اور پھر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت ،ڈرگ انسپکٹرمیرپورپر ہوگی۔