بھمبر کی خبریں 14/01/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری طارق فاروق کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہمارا جینا مرنا چوہدری طارق فاروق کے ساتھ ہے اور ان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہمارے حوالے سے غلط اور جھوٹی خبر شائع ہوئی جس کی ہم بھر پور تردید اور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے راہنما چوہدری اعجاز حسین آف دھندڑ نے پریس کانفرنس کرنے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہماری تائی صاحبہ وفات پا گئی تھی جن کی تعزیت اور فاتحہ کیلئے راجہ امتیاز خان ہمارے گھر آئے تھے تعزیت کے علاوہ کوئی سیاسی بات چیت نہ ہوئی ہے ہمارے مسلم لیگ نون اور چوہدری طارق فاروق کو چھوڑنے کے حوالے سے جھوٹی اور غلط خبر لگوائی گئی ہے ہم مسلم لیگ نون میں ہیں اور رہیں گے چوہدری طارق فاروق ہمارا لیڈر اور قائد ہے جس کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہمارا مرنا جینا چوہدری طارق فاروق کیساتھ ہے پہلے بھی انکی کامیابی کیلئے بھر پورکردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی انکی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری فضل کریم، چوہدری ذوالفقار ، چوہدری شہباز کل بھی طارق فاروق کیساتھ کھڑے تھے آج بھی انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسترد شدہ لوگ وفاقی وزراء کو کمزور بیساکھیوں کے سہارے آزاد کشمیر کو فتح نہ کریں وفاقی وزراء کسی کیخلاف گندی زبان استعمال نہ کریں آزاد کشمیر کی پر امن سیاسی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وفاقی وزراء نے یہ روش نہ بدلی تو ان کی زبانیں نکال دی جائینگی میرپور اور بھمبر میں ن لیگ کے جلسے ناکام ہوئے ان سے بڑا تو بھمبر کے یوتھ کا جلوس ہے ہم ن لیگ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وفاق کے ذریعے کسی کو بھی کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنانے دینگے نواز شریف اور شہباز شریف نے میرپور کے ضمنی الیکشن میں مجھے ہرانے کی کوشش کی اور انہیں منہ کی کھانا پڑی تھی وفاقی وزراء یہ تاثر دے رہے ہیں کہ پاکستان میں ہماری حکومت ہے اور ہم آزاد کشمیر میں وفاق کے سہارے حکومت بنا لیں گے لیکن میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ کشمیری غیرت مند اور جرات مند ہیںنواز شریف بھمبر کو چھوڑیں بھمبر میرا شہر ہے اگر نواز شریف میں ہمت ہے تو لاہور میں دیوان محی الدین کی نشست پر الیکشن کروائے انشاء اللہ اسے اس کے گھر میں شکست دوں گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے چار سالوں سے کشمیریوں کو لاہور میں اس لیے حق نہیں دیا کہ یہ نشست PTI جیت جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں انصاف ٹائیگر فورس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ PTI آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے آمدہ الیکشن میں PTI کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور نون لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے پیپلز پارٹی والے کرپشن اور بد عنوانی کی وجہ سے بہت پیچھے جا چکے ہیں پیپلز پارٹی کے اچھے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ PTI میں شامل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کیساتھ مل کر کشمیریوں کا سودا کرنا چاہتا ہے پہلے بھی نواز شریف نے واجپائی کیساتھ ملکر ایسی کوشش کی تھی کشمیریوں سے غداری کرنے کے نتیجہ میں اس وقت بھی اسے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے تھے انشاء اللہ اب بھی نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کرنے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑیں گے مشرف سمیت جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی وہ اقتدار سے محروم ہو گیا تحریک انصاف جہاں آزاد کشمیر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے وہاں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور اسکو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو آزادی اور تبدیلی کا عزم دے رہے ہیں۔

عمران خان کا ویژن عام آدمی کی خوشحالی کو ویژن ہے ہم نے پورے آزاد کشمیر میں انصاف ٹائیگر فورس کو منظم کر لیا ہے پورے آزاد کشمیر میں یہاں بھی ضرورت پڑے گی انصاف ٹائیگر فورس ایک کال پر وہاں جمع ہو گی انہوں نے کہا کہ بھمبر کا ممبر اسمبلی لوگوں سے جھوٹ بول رہا ہے اور دھوکہ دہی کر رہا ہے لوگوں کو کہتا ہے کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس لیے مجھے ووٹ دیں آپ مجھے ممبر اسمبلی بنائیں تو میں وزیراعظم بن جائوں گا بھمبر کو جان بوجھ کر تعمیر و ترقی سے محروم رکھا گیا انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ میدان عمل میں نکلیں کسی بھی جماعت اور تحریک میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ کلیدی ہوتا ہے آزاد کشمیر کے اندر تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور لوگ تحریک انصاف کی حکومت چاہتے ہیں تحریک انصاف کے مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں وفاقی وزراء کو لا کر میدان جیتنا چاہتے ہیں لیکن اب فتح PTI کا مقدر بن چکی ہے آزاد کشمیر سمیت بھمبر کی تینوں سیٹیں تحریک انصاف جیتے گی انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ بھمبر میں منظم ہو کر عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور تحریک انصاف کو کامیابی دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر امیدوار اسمبلی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ، مرکزی سینئر نائب صدر انصاف ٹائیگر فورس چوہدری حیدر علی کاشر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انہوں نے بھمبر میں انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر صدر تحریک انصاف پنجاب چوہدری غلام حسین، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مرید حسین، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر کوٹلی چوہدری لیاقت علی، عبدالرئوف کاشر، چوہدری محمد یونس بروٹی، عمر شہزاد جرال، چوہدری عنایت اللہ، چوہدری محمد شعبان ، عثمان کاشر، عابد زبیر، وقاص وکی ، انیس اکبر ، معاویہ ، ناصر منظور ، سہیل ساگر، شمائل ریاض ، چوہدری اسامہ ا ور دیگر بھی موجود تھے۔