بھمبر شہر میں دن دیہاڑے تہرے قتل کی سنسی خیز واردات

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہرمیں دن دیہاڑے تہرے قتل کی سنسی خیز واردات، برطانیہ پلٹ نوجوان عمران رزاق نے بھائی کی سالی اور تاجر راہنما کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی شہر میں خوف وہراس مختلف چہ مگوئیاں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبر میں قتلوں کی سنسی خیز واردات ہو ئی جس میں بر طانیہ سے آئے ہو ئے نو جوان را جہ عمرا ن رزاق ولد محمد رزاق قوم را جپوت ساکن بنڈالہ حا ل کو ٹھی موڑ بھمبر نے دن دیہاڑے ایک بجے کے قر یب اپنے بڑ ے بھائی کی سالی اوررا جہ ظہیر با بر آف بنڈا لہ کی بیو ی کے گھر جا کر 30بور پستو ل سے فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا اور پھر وہاں سے بھا گ کر میلاد چو ک میں مر کزی جا مع مسجد کے قر یب کپڑ ے کی دو کا ن روز فیبر کس میں داخل ہو کر دو کا ن کے ما لک ملک اسد اللہ حیدر ولد محمد اکبر پر سیدھی فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

خود دو کا ن سے با ہر آکر اپنے سر میں گو لی مار کر خود کشی کر لی بعدازاں ملک اسد اللہ حیدر کو شدید زخمی حا لت میں ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر پہنچا یا گیا جہاں سے اسے فوری طور پر میر پور ریفر کیا گیا شدید زخمی زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے رستے میں سوکاسن کے مقام پر دم توڑ گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی SHOسٹی پو لیس نفر ی کے ہمرا ہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا جبکہ واقع کی خبر سنتے ہی سارا شہر میلاد امڈ آیا واقع کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طر ح پھیل گئی اور پورے شہر میں خوف وحراس پیدا ہو گیا واقع کے متعلق مختلف چہ مگو ئیاں کی جارہی ہیں آخری اطلاعا ت تک واقع کے اصل حقا ئق سامنے نہ آئے ہیںقتل ہو نیوا لے افراد کی لا شیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ پو لیس نے واقع کی رپورٹ درج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی ہے۔۔