مسلم لیگ نون کا ورکر زکنونشن فلاپ ہو گیا

Bhimber

Bhimber

بھمبر : بر میں مسلم لیگ نون کا ورکر زکنونشن فلاپ ہو گیا سرائے عالمگیر اور کوٹلہ ارب علی خان سے سینکڑوں لوگ لانے کے باوجود پنڈال نہ بھر سکا بھمبر کے عوام نے نون لیگ کے کنونشن میںشر کت نہ کر کے نون لیگ پر عدم اعتماد کااظہا ر کرتے ہو ئے آئندہ کے لئے تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے تحر یک انصاف کو بے حیا ء جماعت کہنے والے پہلے اپنے گر یبان میں جھا نکیں کہ وہ کتنے پا رساہیں ہم نون لیگ کے کنونشن میں وزرا ء اور لیگی را ہنما ئوںکی طرف سے غلیظ اور گھٹیا زبان استعما ل کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر کے مر کز ی را ہنما وامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 ڈاکٹر انعام الحق چو ہدری نے نو ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں بازاری زبان استعما ل کر نے کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وفاقی وزراء کی آزاد کشمیر میں یلغار اور کشمیر یوں کیخلا ف نازیبا زبان کا استعمال نے نو ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں کا پو ل کھو ل دیا ہے۔۔

وزر اء کی طرف سے بے ہودہ اور نا منا سب زبا ن کے استعما ل سے کشمیر یوں کو شدید دکھ پہنچا ہے انہوں نے کشمیر یوں کو بھیڑ بکر یاں سمجھ رکھا ہے انکے اس رو یے سے کشمیر یوں اور پا کستا نیوں کے درمیا ن دو ریاں بڑ ھیں گی گزشتہ دنوں بھمبر میں نو ن لیگ کے کنونشن میں صرف تین ہزار کے قر یب لو گ شامل ہو ئے جن میں بڑ ی تعداد میں لوگ ملحقہ سرا ئے عا لمگیر ،کوٹلہ ارب علی خان اور دیگر پنجا ب کے نواحی دیہا توں سے آئے جبکہ برنا لہ اور سما ہنی سے بھی چند سو افراد ہی شامل ہو سکے جبکہ حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے عوام علاقہ نے ور کرز کنونشن میں شر کت نہ کر کے مسلم لیگ نون پر عدم اعتماد کا اظہا ر کر دیا ہے انشاا للہ لیگیوں کو آمد ہ الیکشن میں اپنی اوقا ت کا اندازہ ہو جائیگا حلقہ ایل اے7بھمبر سے بیر سٹرسلطا ن محمود کی قیادت میں تحر یک انصا ف بھاری اکثر یت سے کا میا بی حاصل کر کے مخا لفین کی ضما نتیں ضبط کر ا دیگی ۔۔