بھمبر کی خبریں 29/11/2016

DFO

DFO

بھمبر (راجہ نعیم گل سے) بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھندہ پورے عروج پر، نوجوانوں نسل تباہ ہونے لگی۔ بھمبر پولیس نے منشیات کے خلاف ایک کاروائی کرکے خاموشی اختیار کر لی، منشیات فروشی کے بڑے گڑھ بڑھنگ میں پولیس کاروائی کرنے میں ناکام، شہریوں کا منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف شدید احتجاج، منشیات کے گڑھ بڑھنگ سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پربھرپور آپریشن کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھند ہ پورے عروج پر، منشیات فروشی کا سب بڑا گڑھ بڑھنگ ہے یہاں سے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے بھمبر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف ایک کاروائی کرنے کے بعد خاموشی اختیارکرلی ، خاص طور پر منشیات کے گڑھ بڑھنگ میں پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے بھمبر شہر، بڑھنگ، بھمبر رجانی، کانگڑہ فکروٹ، ڈھیری وٹاں، دھنڈ ر اور گڑھا دین کے علاقوں منشیات فروشی میں سرفرست ہیں ذرائع کے مطابق خواتین بھی اس دھندے میں ملوث ہیں،منشیات کے بڑھتے ہوئے دھنڈ ے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے کئی پڑھے لکھے نوجوان بھی بے روزگاری کی وجہ سے بے رواوی کا شکار ہوکر منشیات کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں بھمبر کے شہریوں ، عوامہ علا قہ نے پولیس کے اعلی احکام سے بھمبر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ہوئے کاروبار کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور بھمبر اور گردنواح کے منشیات فروشوں خاص طور پر منشیات کے گڑھ بڑھنگ میں منشیات کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر چھمب روڈ اور بھمبر سماہنی روڈ کی پختگی اور کشادگی کے بعد حادثوں کی شرح بڑھ گئی ، حادثوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سڑک کے کنارے سائن بورڈ لگائے جائیں جس میں ڈرائیونگ کی رفتار کے لیے ہدایات درج ہوں آبادی والے علاقوں میں رفتار کو کم کرنے لیے سپید بریکر بھی بنائیں جائیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی راہنما چوہدری صبور امین آف برسالی نے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ جب سے سڑکوں کی حالت بہتر ہوئی ہے ٹرانسپورٹرز اور نجی ٹرانسپوٹ خصوصا موٹرسائیکل سوار ہوا میں اڑنا شروع کردیتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی اپنی زندگی خطر ے میں ہوئی ہے بلکہ آبادی والے علاقوں میں شہریوں خصو صا بچوں کی زندگیا ں خطرے میں پڑ چکی ہیں اس لیے محکمہ شاہرات اور ٹریفک پولیس حکام ، ٹریفک قوانین سمیت سڑکوں پر ڈرائیونگ کی رفتار کو ایک حد میں رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tariq Saqab

Tariq Saqab

بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر ضلعی انتظامیہ چھمب اور سمائنی سیکٹر کے متاثرین کے کوائف اکھٹے کرنے اوع انکی عملی مددکر نے میں مکمل طور پر ناکام،جلعی دفتر مین امداد کے لیے آنے والے متاچرین کے ہتک آمیز رویہ متاثرین کا شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے متا ثرہو کر آنے والے چھمب اور سمائنی سیکٹر کے متاثرین کے کوائف اکھٹے کرنے اور انکی عملی مددکر نے میں بھمبر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام رہی ابھی تک ضلعی انتظامیہ کے پاس نہ تو متاثرین کا مکمل ڈیٹا نہ ہے متاثرین کہان کہاں رہ رہے ہیں کون کس علاقے میں چلا گیا ہے اس کے جلعی انتظامیہ متاثرین کی عملی طور پر انکی آباد کاری اور انکی دیگر امداد کر نے مین بھی ناکام رہی جبکہ ذرائع سے معلوم ہوہے کہ جلعی دفتر میں امداد کے لیے آنے والے متاثرین کے ساتھ بھی جلعی انتظامیہ کا انتہائی ہتک آمیز رویہ اکتیار کیا جارہا ہے جس پر متاثرین نے شدید احتجاج کر تے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ) بھمبر کے ممتاز صحافی اور کشمیر پریس کلب بھمبر کے سیکرٹری جنرل طارق محمودثاقب حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ، ان کی وفات کی خبر سنتے ہی صحافی برادری میں دکھ و غم کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے ممتاز صحافی اور کشمیر پریس کلب بھمبر کے سیکرٹری جنرل ایک عرصہ سے دل کے عارضہ اور شوگر کے مریض میں مبتلا تھے آج اچانک دل کادورہ پڑنے سے وفات پاگئے ہیں۔ ن کی وفات کی خبر سنتے ہی بھمبر کی صحافی برادری انکے گھر جمع ہو گئی جبکہان کی وفات کی خبر سنتے ہی آزادکشمیر بھر کی صحافی برادری میں دکھ و غم کی لہر دوڑ گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ)البرونی اسلامک ماڈل سکول بھمبر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہدا ء اے پی ایس شہداء کی یاد میں شجر کاری کی تقریب ڈی ایف او نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ، شجر کاری تقریب میں سیاسی ، سماجی ، تعلیمی شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف تعلیمی ادارے البرونی اسلامک ماڈل سکول بھمبر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہداء اے پی ایس پشاور کے درجات کی بلندی کیلئے انکی یاد میں شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایف او جنگلات راجہ عابد حسین تھے جہنوں نے اپنے دست مبارک سے سکول کے صحن میں پودا لگا کر شجر کار ی مہم کا آغاز کیا ، شجر کاری کی تقریب میں سیاسی و سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ، مختلف شخصیات نے سکول میں پودے لگا ئے ۔ تقریب کے آ خر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی کیلئے پرنسپل البرونی اسلامک ماڈل سکول مولانا ابرار نذیر نے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ)احتساب بیورو سفید ہاتھی بن گیا، من پسند درخواستوں پر عمل درآمد کروانے لگا احتساب کے عمل کو سائل کے لیے انتہائی مشکل بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے تاکہ کوئی شہری احتسابی عمل میں نشاندھی کرنے کی جرات نہ کرسکے ، بغیر سفارش والی درخواستوں کو ردی کی ٹو کری میں ڈال دیا جاتا ہے اور بعض سماعت نہ ہونے درخواستوں پر سرکاری ملازمین کو بلاوجہ تنگ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات بھمبر کے سیاسی و سماجی کارکن محمد سجاد مرز ا نے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا ایک طرف مختلف حکومتی اداروں میں کرپشن کا دور دورہ ہے تو دوسری طرف محکمہ احتساب بیورو ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرتا ہے جو کرپشن کے خلاف آواز اٹھا تے ہیں انہوں نے کہا گزشتہ دنوں بھمبر کے نوجوان کو ایک محکمہ کے خلاف درخواست دئیے کے جرم میں سمن بھیج کر مظفر آباد بلایا گیا کہ ثبوت دو، حالانکہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں حکومتی خزانوں کو ڈکارنے والوں کو خود تفتیش کے لیے درخواست گزار کے پاس بھمبر آنا چاہیے تھا نہ کہ غریب شخص کو مظفر آباد بلا کر ڈریا جاتا کہ آئندہ حکومتی اداروں کی کرپشن کے خلاف آواز کوئی نہ اٹھا ئے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزادکشمیر میں نئی قیادت کو لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چوہدری لطیف اکبر کو صدر اور چوہدری پرویز اشرف کو سیکرٹری جنرل بنانے جانے کا امکان ، چوہدری یاسین اور فیصل راٹھور کو بھی اہم زمہ داریاں سونپی جائیں گی ، انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پی پی پی کی ہائی کمان نے آزادکشمیر میں قیادت کی تبدیلی کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں پارٹی کارکنان کی روشنی میں عہدیداران کا اعلان کردیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ) دیوا ر بنی نہ صفائی ہوئی بلدیہ ، انتظامیہ اور ارباب اختیار نے ہائیر سیکنڈری پائلٹ سکول کے معاملہ میں نیشنل ایکشن پروگرام پر عمدرآمد ملتوی کردیا۔ چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے پرنسپل نے سکول کے بچوں کے لیے ٹھنڈپروگرام جاری کردیا گیا، اخبارات میں خبروں کی اشاعت اور سکول ا نتظامیہ کی درخواستیں اور ملاقاتیں بھی بے وزن ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق موسم برسات سے قبل پائلٹ ہائیر سیکنڈر ی سکول کی مشرقی اور شمالی دیوار کو گندے نالے کی صفائی کی غرض سے گرایا گیا مگر ظلم یہ ہوا کہ 9 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کی دیوار کو گرانے کے بعد صفائی کا عمل بھی نہیں کیاگیا ، ایک طرف نالہ گندگی سے اٹا ہوا ہے تو دوسری طرف گرائی گئی دیوار کے بلاک بھی موقع سے غائب کردئیے گئے ہیں جبکہ سکول ا نتظامیہ نے ڈی سی بھمبر سے بے سور ملاقاتوں کے بعد بچوں کی حفاظت کے پیش نظر حکم جاری کیا ہے کہ بچوں کو کلاسز باہر نہ آنے دیا جائے جس کے بعد بچے اور استاد سرد موسم میں دھو پ کی حدت لینے سے محروم ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ) لائن آف کنٹرول پر الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کی امداد ی سرگرمیاں جاری ، بھارتی فائر نگ سے متاثرین کی دیکھ بھال اور خدمت جاری رکھیں گے صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا ، جماعت اسلامی کے سابق امیر ضلع راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ، صدر الخدمت فائونڈیشن برنالہ ملک محمد الیاس کا تھب پتنی میں ونٹر پیکج کے تحت رضائیوں کی تقسیم اور چھمب میں خیمہ بستی بنانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو ان را ہنمائوں نے بتایا کہ خدمت سے رب راضی ہوتا ہے اور اس سے بڑی نیکی کیا ہوسکتی ہے کہ جب انڈین فائرنگ سے متاثر ہو کر لوگوں کے لیے سرچھپانے کی جگہ نہ ملے تو انہیں چھت فراہم کا جائے اور سردی سے بچنے کے لیے سامان پہنچایا جائے انہوں نے کہا ہم نے ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے اور ہم عوام کے تعاون سے عوام کی مدد کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ) وزیر اعظم آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات تک ترقیاتی اور بلدیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کے لیے دبائو بڑھ گیا چند روز تک اہم فیصلے متوقع ، وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن دسمبر تک کرانے کے بار بار اعلان کئے ہیں اعلان صرف اعلانات کی حد محدود رہے کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث، مالی وسائل دستیا ب نہ ہونے کی بنا پر بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں ، آزادکشمیر کے بیشتر حلقوں پر کا رکن کے تحفظات بڑھ رہے ہیں،ابھی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اخباری بیان بازی کے زریعے حکو مت پر تنقید بھی شروع کردی ہے وزیرا عظم راجہ فاروق حیدر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو نہ لگانے کے فیصلے پر قائم ہیں لیکن کارکنوں کے مطالبوں پر ممبران اسمبلی نے دباء پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے باوثوق ذرا ئع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دسمبر کے پہلے عشرے میں آزادکشمیر کابینہ میںتوسیع اور سیاسی تقرریاں متوقع ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ) لائن آف کنٹرول بھارتی جارحیت کی وجہ سے عوام کی زندگیاںاجبرن بن گئی ہیں عوام کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ، متاثرین نے اپنے طور پر بھمبر اور گردونواح میں منتقل ہورہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متبادل رہائش اور دیگر سہولتیں کی فراہمی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا ئے صرف اعلانات کی حد تک محدود، سماہنی ، برنالہ میں طبی سہولتیں بھی برائے نام ہیں رول ہیلتھ سنٹر ریفر کی حد تک کام کررہے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے متاثرین کی عارضی آبادکاری اور طبی سہولیات کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مکار اور دہشت گرد ہے مقبوضہ کشمیر میں محصوم بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے بھارت کے جابرانہ ہتکھنڈے کشمیر یوں کو آزادی کی منزل سے نہیں روک سکتے تحریک آزادی ایک دن ضرور ہمکنار ہو گی ان خیالات کا اظہار اقبال انقلابی نے آج بھمبر میں سنیئر صحافیوں سے ایک ملاقت میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم ، برابریت کی انتہا ء کررہا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند ہیں اب مقبوضہ کشمیر میں تیسری نسل قیادت کررہی ہے کشمیر نوجوان آزادی یا شہادت کے جذبے کے تحت برسر پیکار ہیں جس قوم کے نوجوان آزاد ی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں بنا سکتی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا کی توجوں ہٹنے کے لیے کنٹرول لائن پر اعلان جنگ شروع کررکھی ہے اقوام عالم کو بھارت کی جانب سے غیر اعلانیہ جنگ کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب ظلم برابریت کے باوجود عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے کشمیریوں کو پیدائشی حق دئیے بغیر ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے اقوام عالم کشمیریوں کو ان کو پیدائشی حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔