بھمبر کی خبریں 10/02/20

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) تحر یک آزادی کشمیر کے ہیرو شہید کشمیر مقبو ل بٹ شہید اور افضل گو رو شہید کو خرا ج عقید ت پیش کر نے کیلئے آج کشمیر پر یس کلب بھمبر میں ”شہید کشمیر سمینا ر”منعقد ہوگا سمینا ر سے سیاسی سما جی ،تحریکی ،مذ ہبی جما عتوں کے را ہنما خطا ب کر ینگے سمینا ر کے انتظا ما ت کو حمتی شکل دے دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطا بق تحر یک آزادی کشمیر کے ہیرو شہید کشمیر مقبو ل بٹ شہید کی32ویں بر سی کے موقع پر مقبو ل بٹ شہید اور افضل گو رو شہید کی جدو جہد آزادی کو خرا ج عقید ت پیش کر نے کیلئے آج کشمیرپر یس کلب بھمبر میںآل پا رٹیز ،سول سوسائٹی کے زیر اہتما م ”شہید کشمیر سمینا ر ”منعقد ہوگا جس سے کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر خا لد پرو یز بٹ ،جما عت اسلا می کے را ہنما چو ہدری محمد علی اختر ،مسلم لیگ نو ن کے ضلعی جنر ل سیکر ٹری چو ہدر ی جمیل سلطا ن ،مسلم کا نفر نس کے را ہنما شیخ محمد صا دق ،لبر یشن لیگ کے را ہنما چو ہدری محمد کلیم الفتح ،جما عت اہلسنت کے را ہنما مو لا نا ابرا ر نذ یر ،صدر ڈسٹر کٹ با ر چو ہدر ی عا رف سر فراز ایڈووکیٹ ،تحر یک انصاف کے را ہنما عبدا لر وف کا شر ،جما عت الدعوة مو لا نا محمد شعیب ۔چیئر مین KDFچو ہدر ی ظفر اقبا ل ،صدر کشمیر یو تھ لیگ را جہ تیمو ر الیاس سمیت دیگر مقر رین خطا ب کر ینگے جبکہ سمینا ر میں سیاسی سما جی ،مذ ہبی جہا دی تنظیموں سمیت مختلف مکتب فکر کے افراد شر کت کر یں گے جبکہ سمینا ر کے انتظاما ت کو حمتی شکل دے دی گئی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ٹیوٹا ایمپلا ئز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے ملازمین نے اپنے مطا لبا ت کی منظو ری کیلئے2گھنٹے کی علامتی ہڑ تا ل کو تا لا بند ہڑ تا ل میں تبد یل کر دیا مطا لبا ت کی منظوری تک تا لا بند ہڑ تا ل جا ری رکھنے کا عزم تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر ٹیو ٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے ملازمین نے مر کزی قیادت کی کا ل پر اپنے مطا لبا ت کی منظوری کیلئے گزشتہ ایک ما ہ سے2گھنٹے کی علامتی ہڑ تال کر رکھی تھی لیکن حکومت کی طر ف سے مطا لبا ت منظو ر نہ ہو نے پر ٹیو ٹا ملازمین نے علامتی ہڑ تا ل کو تا لا بند ہڑ تا ل میں تبد یل کر دیا دفا تر اوروکیشنل سنٹروں کو تا لا لگا کر مکمل تا لا بند ہڑ تا ل کر دی ہے اس موقع پر ٹیو ٹا ملازمین نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جب تک ہما را چا رٹر آف ڈیما نڈ پو را نہیں ہو تا اس وقت تک ہما را احتجا ج جا ری رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکنیکل ایجو کیشن پر کو ئی تو جہ نہ دے رہی ہے ووکیشنل اور ٹیکنیکل اداروں کی بلڈ نگ پردوسر ے محکمے قبضہ کررہے ہیں حکومت میں بھی محکمہ تعلیم کی طرز پر ٹا ئم سکیل دے اور ووکیشنل سنٹر کی عما رتوں کے کرا یہ جا ت کو بھی یقینی بنا ئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی ترقی اور خوشحا لی کیلئے ٹیکنیکل ایجو کیشن کی سب سے ذیا دہ ضرورت ہے جبکہ حکومت اس طرف کو ئی تو جہ نہیں دے رہی جب تک ہما رے مطالبا ت منظو ر نہیں ہو تے ہما را احتجا ج اور تا لا بند ہڑ تا ل جا ری رہے گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)یو نین کو نسل درا ئیاں کے علاقہ درا ئیاں چہلہ مو ڑا چمٹ دیا لے تھلہ کے درجنوں افراد نے مسلم لیگ نو ن اور چو ہدر ی طا رق فاروق کو چھو ڑ کر سابق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق کا سا تھ دینے کا اعلا ن کر دیا چو ہدری انو ارا لحق کی سیاسی سما جی اور با لخصوص تعلیمی خد ما ت کو خرا ج تحسین گرلز مڈ ل سکو ل درا ئیاں کو ہا ئی سکو ل کا درجہ دلوانے پر شکر یہ ادا کیا تفصیلا ت کے مطا بق علاقہ درائیاں چہلہ چمٹ دیا لے کے لو گوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق ممبر کو نسل چو ہدر ی محمد یوسف درا ئیاں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ نو ن کے درجنوں را ہنما ئوں نے چو ہدر ی طا رق فا روق کو چھو ڑ کر چو ہدری انو ارا لحق کا سا تھ دینے کا اعلا ن کیا اور علاقہ کو سڑ ک کی پختگی اور ہا ئی سکو ل کا در جہ دلوانے پر خصوصی شکر یہ ادا کیا اس موقع پر مقرر ین نے چو ہدری طا رق فاروق کی لڑ ائی جھگڑ ے کی سیاست پر شد ید تنقید کی اور چو ہدری انو ارا لحق کی امن بھا ئی چارے کی سیاست کو پروان چڑ ھا نے کی روش کو خرا ج تحسین پیش کیا اس موقع پر کیپٹن (ر) چو ہدر ی بر کت علی ،چو ہدری رحما ن ،چو ہدر ی شو کت علی ،چو ہدر ی صحبت علی ،افضا ل ،حا جی محمد اسلم آف چمٹ ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل دیا نھتے ،حا جی محمد دین ،با با عالمد ین ،چو ہدر ی محمد رفیق ،غلا م سرور ،محمد فا روق ،حوا لدا ر شبیر حسین ،علی رضا ،علی مرتضی ،سکندر حیا ت ،محمد شبیر،حا فظ محمد وسیم ،کرا مت حسین ،مدثر حسین ،محمد سبحا نی ،اللہ دتہ چیڑاں ،مہر نا ن حسین ،ظہیر ظفر ،یا سر رشید ،خا دم حسین ،محمد جمیل ،فیصل محمود سوھا وا ،بھو لا خا ن ،با نو ،وسیم اقبا ل ،عبد الرحمن ڈھو ک ،شکو ر اسلم ،ند یم اسلم ،جمیل یو نس ،با بر حسین ،علی حمز ہ ،قمر سجاد ،تا ثیر احمد ،چو ہدر ی شوکت علی چہلہ ،محمد طفیل نے بھی خطا ب کیا اور چو ہدر ی انو ارا لحق کا سا تھ دینے کا فیصلہ کیا اور چو ہدری محمد یو سف سا بق ممبر ضلع کو نسل کی خد ما ت کو بھی سرا ہا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کسی قوم کا شاند ار مستقبل اس کے سیاسی فیصلوں کے مر ہون منت ہو تے ہیں جس طر ح آج آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں سیاسی لیڈر اعلا ن کر رہے ہیں اسے کہتے ہیں گر گٹ کی طر ح رنگ بد لنا یہ اس وقت آزادکشمیر میںنا م نہاد سیاسی لیڈر کر رہی ہے آج ہر حلقے میں مسلم لیگ نو ن کے تین تین امیدوار آمنے سامنے ہیں اور میاں نواز شر یف کے گیت گا رہے ہیںجو کشمیر ی قوم کی بد قسمتی ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انجینئر خالد پرویز بٹ صدر کشمیر فر یڈ م موومنٹ نے آزادی کشمیر میں جاری اقتدار کی رسہ کشی اور مقبو ل بٹ کی جدو جہد پر روشنی ڈا لتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو پیپلز پا رٹی کے حمایتی ہیں اور نہ ہی تحر یک انصا ف کے حما یتی ہیں ہم ہر غیر ریاستی پا رٹی کو آزادکشمیر میں پسند نہیں کر تے لیکن ان سیاسی پا رٹیوں کے لیڈر ز اور سپو رٹرز کو غیر ریاستی نہیں کہتے لیکن ان کے اس طر ز عمل کو پسند نہیں کر تے یہی وجہ ہے کہ مقبو ل بٹ شہید نے11فروری 1984کو تہاڑ جیل دہلی میں سولی پر چڑ ھ جا نا پسند کر لیا لیکن انہوں نے اپنی ہی قول پر عمل کرتے ہوئے یہ کہ بہتر ین موت وہ ہے جو انسانوں کو ظلم وجہا لت سے نجا ت دلا تے ہو ئے آئے بس اس نے پھر اپنے لئے اسی موت کا انتخا ب اور باشعور بطل حر یت دھر تی ما ں کی حرمت پر قر با ن ہو گیا 11فروری ہر سال مقبو ل بٹ کی بر سی کے موقع پر جہاں جہاں بھی کشمیر ی آباد ہیں شا عر شا عر ی لکھتے ہیں نثر نگار مضمون لکھتے ہیں اور سیاسی کا رکنا ن اور لیڈر مقبو ل بٹ کے قدموں کے نشان پر چلتے ہو ئے وطن عزیز کی آزادی کیلئے تختہ دار پر جھو ل جا نے کا عزم دہراتے ہیں کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ بھی مقبو ل بٹ اور افضل گو رو کو خرا ج عقید ت پیش کر ے گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین دو ہفتے کے بر طا نیہ کے دو رے سے وا پس وطن پہنچ گئے ائیر پورٹ پر عزیز واقارب نے ان کا استقبا ل کیا مو صوف نے اپنے عہد ے کا چا رج سنبھا ل کر کا م شروع کر دیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اسا تذ ہ تحصیل بھمبر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چو ہدر ی محمد پرو یز نگیال تحصیل صدر بھمبر آزاد کشمیر سکو ل ٹیچرز آرگنا ئز یشن منعقدہوا اجلا س میں چو ہدری پرو یز نگیا ل نے ڈو یژ نل ڈا ئر یکٹر حا فظ عبدا لر حیم ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ذبیر احمد طا ہر اور ڈی ای او بھمبر چو ہدر ی محمد اشر ف کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اپنی کاوشوں سے ضلع بھمبر کے کر نٹ چا ر جز پر ترقیا ب ہو نیوا لے جو نیئر اسا تذ ہ کے گزشتہ چا ر سا لوں سے التوا کے شکا ر کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر کے جو نیئر اسا تذ ہ گزشتہ چا ر سالوں سے عدم تحفظ کی کیفیت سے گز ر رہے تھے سا ل2012ء سے 2015تک اپنی سنیارٹی پر پرمو ٹ ہو نیوا لے اسا تذ ہ کر نٹ چا ر جز پر بحیثیت جو نیئرمدرس فرا ئض سر انجا م دے رہے تھے جبکہ ان کو تنخواہیں پرا ئمر ی مدرسین کی مل رہی تھیں چو ہدری پرو یز نگیا ل نے کہا کہ اس عر صہ میں میں نے اور چو ہدری محمد اکر م ضلعی صدر بھمبر نے مختلف فو رمز پرآوازیں اٹھا ئیں لیکن ان کیسیز کو التوا کا شکا ر رکھا گیا انہوںنے کہا کہ حا فظ عبدا لر حیم ،ذبیر احمد طا ہر اور چو ہدر ی محمد اشر ف نے اپنے انتظا می عہدوں پر آکر ذاتی تو جہ اور کوششوں سے ان تما م التوا شدہ کیسزکو نپٹا کر اسا تذ ہ ان تینوں احبا ب کو اسا تذ ہ بھمبر کے دیر ینہ معا ملا ت حل کر نے پر دل کی اتہا ہ گہرا ئیوں سے خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں اور سا تھ ہی حا فظ عبدا لر حیم کو ایک با کر دار آفیسر کی حیثیت سے سروس سے ریٹا ئر ڈہو نے پر مبا رکباد پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ذبیر احمد طا ہر اور چو ہدری محمد اشرف کا شکر یہ ادا کر نے کیسا تھ سا تھ ان سے امید کر تے ہیں کہ وہ اسی طر ح ہما رے ہما رے اساتذ ہ کے مسائل حل کروانے میں اپنا کر دار ادا کر تے رہیں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)را جہ با بر علی ذوالقر نین بھمبر کے عوام کی دلوں کی دھڑ کن ہیں تعمیروترقی کے ہیرو ہیں حکومت سیاسی بنیا دوں پر ان کو گر فتار کر کے لو گوں کے دلوں سے ان کی محبت کو کم نہیں کر سکتے ان خیالا ت کااظہا ر چو ہدر ی قیوم یوسف ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیا ن کیا انہوں نے کہا کہ را جہ ذوالقر نین کی سیاسی خد ما ت اور بڑ ھتی ہوئی مقبو لیت سے خا ئف ہو کر بعض قوتیں ان کیخلاف سازشیں کر کے انہیں ہرا ساں کر ناچا ہتی ہیں لیکن بھمبر کے عوام را جہ با بر علی ذوالقر نین کیساتھ ہیں اور ہر آواز پر لبیک کہیں گے آئند ہ انتخا با ت میں سازشی قوتوں کو اپنی اوقا ت معلوم ہو جا ئیگی بھمبر سے سازشی سیاست کا خا تمہ کر کے دم لینگے چو ہدری حق نواز نے کہا کہ را جہ ذوالقر نین خا ن کی خد ما ت کو فرا موش نہیں کیا جا سکتا اور با بر علی ذوالقر نین آبائو اجداد کی خد مت کی سیاست کو جا ری رکھے ہو ئے ہیں جس کو عوام بے انتہا قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں اور را جہ با بر علی ذوالقر نین کے قدم بقدم ساتھ ہیں سازشیں اور گرفتا ریاں را جہ با بر علی ذوالقر نین کی خد مت کی سیاست کو ختم نہیں کر سکتی بلکہ سازشی عناصر کی سیاست خا تمے کے قر یب ہے بھمبر کے عوام با شعور اور سازشوں کے عزائم کو ختم کر کے دم لینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)شہید کشمیر مقبو ل بٹ شہید کی 32ویں بر سی کے موقع پر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے زیر اہتما م سما ہنی چو ک سے لیکر کشمیر پر یس کلب تک نکا لی جا ئیگی ریلی کی قیادت مر کز ی صدر خا لد پرو یز بٹ کر یں گے تفصیلا ت کے مطا بق شہید کشمیر مقبو ل بٹ شہید کے32ویں بر سی کے کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے زیر اہتما م ریلی نکا لی جا ئیگی ریلی سما ہنی چو ک سے شروع ہو کر کشمیر پر یس کلب پہنچ کر اختتا م پذ یر ہو گی ریلی کی قیادت کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر خا لد پرو یز بٹ کر ینگے ۔۔